برلن24جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمنی سے نکالے جانے والے چھبیس افغان باشندے واپس کابل پہنچ گئے ہیں۔ جرمن حکومت نے ان مہاجرین کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز انہیں زبردستی افغانستان روانہ کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ برس اکتوبر میں جرمنی اورافغانستان کے مابین طے پانے والی ایک ڈیل کے تحت ان مہاجرین کو واپس روانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر یہ دوسرا گروپ ہے، جسے اس ڈیل کے تحت جرمنی بدر کیا گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق گزشتہ برس مجموعی طور پر دس ہزار افغان رضا کارانہ طور پر وطن لوٹے تھے، جن میں سے تین ہزار جرمنی سے واپس گئے۔